علاقہ کی ترقی نون خاندان کا مشن ‘ آئندہ الیکشن اکثریت سے جیتیں گے ‘ شوکت نون

علاقہ کی ترقی نون خاندان کا مشن ‘ آئندہ الیکشن اکثریت سے جیتیں گے ‘ شوکت نون

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) بستی مٹھو شجاع آباد میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی رانا شوکت حیات نون ، رکن (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون ، سابق ناظم تحصیل رانا سہیل احمد نون نے کہا ہے کہ علاقہ کی ترقی نون خاندان کا مشن ہے ۔بستی مٹھو کے بعد بنگالہ ، کچا پکا، جلالپور پیروالا سمیت شجا ع آباد کے مضافاتی علاقوں میں سوئی گیس فراہم کریں گے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے کہا کہ شجاع آباد تا جلالپور پیروالا ایکپریس روڈ کو تعمیر کرائیں گے جلالپور پیروالا کو علی پور مظفرگڑھ کو ملانے کیلئے دریا چناب پر پل بنائیں گے مجھے دو سال کا عرصہ ملا ہے انشاء اللہ پانچ سال اقتدار میں رہنے والوں سے زیادہ ترقیاتی کا م کرائیں گے بستی مٹھو گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دلوائیں گے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بے شمار فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں نون خاندان اب متحد ہے اور انشاء اللہ عوامی خدمات کا یہ سلسلہ جار وساری رہے گا ہم آنے وقتوں میں بھی ترقیاتی کاموں کی بدولت اکثریت سے الیکشن جیتیں گے اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے آخر میں بستی مٹھو کے وائس چیئرمین ران امین ، رانا شوکت ، رانا ظفر نون، فدا حسین پاندھا نے معزز مہمانوں کا شکریہ اد ا کیا ۔

شوکت نون

مزید :

ملتان صفحہ آخر -