ڈی سی او وہاڑی کا چک 1427 ای بی کا دورہ‘ 250 ہیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے مجوزہ اراضی کا جائزہ

ڈی سی او وہاڑی کا چک 1427 ای بی کا دورہ‘ 250 ہیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے سلسلہ میں ڈی سی او علی اکبربھٹی نے بوریوالاکے نواحی گاؤں 427/EBکا دورہ کیا اور(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
250بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کے حوالہ سے مجوزہ اراضی کا جائزہ لیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی نے انہیں بتایا کہ زرعی یونیورسٹی سب کیمپس سے ملحقہ ساڑھے17ایکڑسرکاری اراضی موجود ہے جس میں چراہ گاہ کا رقبہ بھی شامل ہے یہ اراضی بوریوالا شہر سے9کلو میٹر کے فاصلہ پر جبکہ بوریوالا چیچہ وطنی مین روڈ سے1کلو میٹر کے فاصلہ پر موجود ہے گاؤں میں بجلی کی سہولت کے ساتھ گاؤں سے اس اراضی تک پختہ سڑک موجو دہے برلب سڑک واقع یہ اراضی ہسپتال کے لیے موزوں ہے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ہسپتال کے لیے کم از کم 20ایکڑ اراضی درکار ہے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایاکہ کچھ فاصلہ پر بھی مزید سرکاری رقبہ موجو دہے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کی طرف سے ہسپتال کے لیے مجوزہ اراضی کی نشاندہی اور موجودگی کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔