ناکام حکومتی پالیسیوں نے ملک کو نازک دوراہے پر لاکھڑا کیا،پرویز مشرف

ناکام حکومتی پالیسیوں نے ملک کو نازک دوراہے پر لاکھڑا کیا،پرویز مشرف

  

ملتان (سٹی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ (ر ) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز اس وقت نازک دوراہے پر کھڑا ہے لیکن ملک وقوم کے دفاع کے لئے پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے اور پوری قوم پاک فوج کی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

پشت پر کھڑی ہے کارکن 2018کے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں اور پارٹی کو مزید منظم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام معصوم شاہ روڈ پر مقامی کالج میںآل پاکستان مسلم لیگ کے 6ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت اے پی ایم ایل جنوبی پنجاب کے صدر صاجزادہ جعفر ترین نے کی جبکہ اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکریٹری و آرگنائزر جنوبی پنجاب سلطان محمود ملک سمیت دیگر رہنما اختر بھٹہ ، شفیق قریشی ایڈووکیٹ، چوہدری شوکت ، سید اعظم شاہ، ذوالقرنین حیدر، عبد القیوم، سلطان مغل، ثاقب ملہانہ ودیگر نے بھی خطاب کیا پرویز مشرف نے مزید کہا کہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی ، بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ میں اضافے نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے جس کی وجہ سے آج ہر شہری پریشان ہے اور اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن لوگوں کو اے پی ایم ایل کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک وقوم کی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا دریں اثناء آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام 6منزلہ کیک بھی کا ٹا اور پرویز مشرف کی عمر درازی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دعا مانگی گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -