حکومت آستانوں‘ درباروں کا تحفظ یقینی بنائے‘ شاہ محمود قریشی
مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی)مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پر سجادہ نشین دربارفریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے بات کر تے ہوئے کہاکہ آستانوں اوردرباروں پر حملے کسی صورت قابل بردارشت نہیں حکومت ان کا تحفظ یقینی بنائے ۔دربارفریدؒ کے سجادہ نشین (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ پر ہونے والی غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کر تے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ غنڈہ گردی دراصل درباروں کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے ہمیشہ بھائی چارے،رواداری اور احترام انسانیت کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔ اوران امن کے داعی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا تو پھر امن کی بات کرنے والے کو شدید دھچکا پہنچے گا۔ اس لیے ہم ایسی غنڈہ گردی کو کسی طرح بھی برداشت نہیں کر سکتے ۔ حکومت ذمہ داران تک پہنچے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔