وکالت کے لائسنس کیلئے انٹری ٹیسٹ‘ ملتان‘ ڈیرہ غازیخان میں امیدواروں کی شکست

وکالت کے لائسنس کیلئے انٹری ٹیسٹ‘ ملتان‘ ڈیرہ غازیخان میں امیدواروں کی شکست

  

ملتان، ڈیرہ غازیخان(خبر نگارخصوصی + نمائندہ خصوصی) پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام وکالت کے لائسنس کیلئے53واں انٹری ٹیسٹ صوبہ بھر کے8گروپ آف ڈسٹرکٹس(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

میں منعقد ہوا۔ملتان گروپ آف ڈسٹرکٹس کیلئے امتحان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن میں ہوا۔ملتان ڈویژن کے78 امیدواروں میں سے68امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جس میں11خواتین بھی شامل تھے جبکہ 10امیدوار غیرحاضر رہے۔امتحانی کمیٹی کے چیئر مین جاوید ہاشمی تھے اور ممبران میں خواجہ قیصر بٹ،صدر ہائیکورٹ بار شیخ جمشید حیات،جنرل سیکرٹری چودھری عمر حیات،صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرزادہ اور جنرل سیکرٹری محمد عمران خان خاکوانی تھے۔امتحانی مرکز میں کسی غیر متعلقہ فرد کو داخلے کی اجازت نہ دی گئی جبکہ پولیس نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔انٹری ٹیسٹ نئے آنے والے وکلاء کی زندگی میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے اور انسان امتحانات سے گزر کر ہی کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہے نوجوان وکلاء اس مقدس پیشہ کو اپنا تے ہوئے سینیئر ز اور عدلیہ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ کامیاب وکیل نہ بن سکیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین انٹری ٹیسٹ کمیٹی و ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان جاوید ہاشمی صدر ہائیکورٹ بار شیخ جمشید حیات نے ہا ئیکورٹ بار ہال میں وکلاء کے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار چوہدری عمر حیات،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار عمران خاکوانی او ر ممبر پنجاب بار کونسل ندیم تارڈ بھی موجود تھے۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وکلاء لائسنس کے حصول کیلئے گذشتہ روز ڈیرہ بار ہال میں وکلاء کا انٹری ٹیسٹ انتہائی شفاف طریقہ سے منعقد ہوا جس میں ڈیرہ غازی خان کے ڈویژن بھر کے دو سو امیدواروں نے شرکت کی ، مذکورہ امتحان کی نگرانی ممبر پنجاب بار کونسل ڈیرہ غازی خان عارف خان گورمانی ، ممبر پنجاب بار کونسل مظفر گڑھ جام یونس ، ممبر پنجاب بار کونسل مظفر گڑھ سید منظور شاہ ، ممبر پنجاب بار کونسل لیہ غلام مصطفی جونی ، ممبر پنجاب بار کونسل راجن پور خالد بزدار نے کی ، امتحان صبح گیارہ بجے سے دن ایک بجے تک جاری رہا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -