اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ 2 سال سے لیپ ٹاپ سے محروم

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ 2 سال سے لیپ ٹاپ سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانقاہ شریف(نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی کے طالب علم دو سالوں سے لیپ ٹاپس سے محروم ، ایم اے کے تین اور بی ایس کے 8 سمسٹرز گزرنے کے بعد بھی تاحال لیپ ٹاپ نہیں دیئے گئے ، تفصیل کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت پورے پاکستان میں تیزی کیساتھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں لیکن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں لیپ ٹاپ کی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
رجسٹریشن کا عمل عرصہ درازسے مکمل ہو چکا ہے لیکن ابھی تک ایم اے اور بی ایس پروگرام کے طلباء کو لیپ ٹاپ نہیں دیئے گئے ۔ایم اے کے 2014-16کیلئے داخلے لینے والے طلباء کو ابھی تک لیپ ٹاپ سے محروم رکھا گیا حالانکہ رجسٹریشن کاعمل مکمل ہو چکا ہے اور ایچ ای سی کی جانب سے طلباء کو ای میلز بھی موصول ہو چکی ہیں ان کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اس کے علاوہ ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی طلباء کے نام آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے رجسٹریشن کی توثیق کی ہوئی ہے ۔بی ایس پروگرام کے طلباء بھی اس اثنا ء میں لیپ ٹاپ کو ترس رہیں کئی طلباء جو گزشتہ سال فارغ التحصیل ہوئے ہیں انہیں بھی لیپ ٹاپ نہیں دیا گیا جبکہ مزید کئی طلباء ڈگری مکمل کرنے کو ہیں انہیں بھی لیپ ٹاپس نہیں دیئے گئے جبکہ لیپ ٹاپس یونیورسٹی میں موجود ہیں طالب علموں نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر قیصر مشتاق سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء میں جلد سے جلد لیپ ٹاپس تقسیم کئے جائیں تاکہ مستحق طلباء کی حق تلفی نہ ہواور یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا جائے کہ وہ لیپ ٹاپس کی تقسیم کویقینی بنائے ۔