بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بہتری کیلئے مشاورت سے حکمت عملی بنائی جائیگی ‘ صدر چیمبر

بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بہتری کیلئے مشاورت سے حکمت عملی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کے مسائل کے حل کیلئے اور چیمبر و علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام اراکین کی مشاورت سے حکمت عملی بنائی جائیگی بہاولپور میں زیر التوا منصوبہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے جلد قیام اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں بہاولپور چیمبر آف کامرس کو اُ س مقام پر لے جاؤں جہاں اِس چیمبر کی ورکنگ اور افادیت باقی چیمبرز کیلئے مشعلِ راہ ثابت ہو ، اِس حوالے سے مجھے آپ سب کی رہنمائی،سرپرستی اور شفقت چاہیے ہوگی۔ان خیالات (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کا اظہار بہاولپور چیمبرآف کامرس کے نو منتخب صدر محمد سلیم اقبال نے چیمبر کی 25ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے انعقاد کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور چیمبر کے تما م اراکین کا تعلق چاہے کسی بھی گروپ سے ہو، ہم سب ایک ہیں اور میں ان سب کو ساتھ لے کر چلو گا، جہاں ضرورت محسوس کی گئی چیمبر کے سینئرز اور سابق صدور سے بھی رہنمائی حاصل کی جائیگی۔صدر چیمبر سلیم اقبال نے کہا کہ بہاولپور ایک پر امن شہر ہے اور ہم سب نے اپنے شہرکو معاشی طور پرمضبوط اور محفوظ بناناہے ۔انہوں نے چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر ظفر شریف کے دور صدارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہاولپور چیمبر کو مقامی او ر قومی سطح پر اُجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ چیمبر میں ظفر شریف کی جانب سے جاری کیے گئے منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھر پور کوشش کی جائیگی۔اس سے قبل بہاولپور چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر ظفر شریف نے سالانہ جنرل میٹنگ میں اپنے دور صدار ت کی سالانہ کارکردگی پیش کی اور نو منتخب اعلیٰ عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارک باد پیش کی اور اپنی جانب سے انہیں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔چیمبر کی سالانہ جنرل میٹنگ میں چیمبر کے سبکدوش ہونے والے سینئر نائب صدر راجہ شاہ زیب ، نائب صدر چوہدری منور حسین ، سابق صدور مسعود احمد مجید ، چوہدری عبدالجبار ، چوہدری محمود مجید ، ڈاکٹر رانا طارق، چوہدری محمد علی ،چوہدری طاہر جمیل ، سیٹھ محمد ارشد، چوہدری عبدالستار ، چوہدری محمد افضل ، متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر حافظ محمد یونس ، بہاولپور کے سابق MPAاور چیئر مین صاف پانی کمپنی سمیع اللہ چوہدری اور کثیر تعداد میں اراکین چیمبر شریک ہوئے ۔ تقریب کے آغاز میں چیمبر کے بلا مقابلہ نومنتخب اعلیٰ عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے عہدوں کا حلف لیا اور سائننگ آف رول پر دستخط کئے ۔ سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر چوہدری عبدالجبار نے نو منتخب اعلیٰ عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ظفر شریف کا دور صدارت انتہائی کامیاب رہا ہے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر کے سابق صدر چوہدری مسعود احمد مجیدنے کہا کہ 30سال پہلے لگایا ہوا پودہ چیمبر آج ایک تن آور درخت کی صورت میں تبدیل ہو چکا ہے اور آنے والے ہر صدر نے اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور آج یہ چیمبر بہت خوبصورت شکل میں موجود ہے۔ انہوں نے ریٹائرنگ صدر ظفر شریف اور دیگر عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اپنے دور میں بہاولپور چیمبر میں بہت زیادہ سر گرمیاں اور پروگرامز منعقد کئے ۔ انہوں نے نو منتخب صدر محمد سلیم اقبال کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور فرائض سے بخوبی آگاہ ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے چیمبر کے موجودہ معیار اور کار کردگی کو نہ صرف بر قرارر کھیں گے بلکہ اس میں اضافے کے لیے بھی کو شش کریں گے ۔دیگر مقررین میں ڈاکٹر رانا محمد طارق ، چوہدری محمود مجید ، راجہ شاہ زیب، چوہدری منور حسین، شفیع انجم، حافظ محمد یونس اورسمیع اللہ چوہدری نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے آخر میں سبکدوش ہونے والے اعلیٰ عہدیداران ، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی ، پریس کے نمائندگان اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں چیمبر کی یاد گاری شیلڈز پیش کی گئیں ۔ اس کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ ترتیب دیا گیا۔
محرر