پاک چین راہداری منصوبہ متاثرین کا منشیوں کی مبینہ بلیک میلنگ کیخلاف احتجاج

پاک چین راہداری منصوبہ متاثرین کا منشیوں کی مبینہ بلیک میلنگ کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پورکلاں (نمائندہ خصوصی) پاک چائنہ راہداری کی تعمیرمیں آنے والے مکان اور زمین کے علاوہ اضافی زمین مقامی منشی دے رہے ہیں ،راہداری کی تعمیرسے ہمارے علاقے میں ترقی آئے گی مگرہمارے گھروں کوتباہ نہ کیاجائے ، نظام آبادکے متاثرین کااحتجاج ،موضع چک 48/NP، موضع نظام آبادکے متاثرین نے روڈبلاک کرکے احتجاج کیاجن میں حاکم علی خان دشتی ، تنویراحمد، پرویزاحمد ، صدیق احمد ، یعقوب احمد ،جام وزیر،اللہ بخش چاندیو ،بشیرخان ،کرم دین ، سعیداحمد ، جلیل احمد ، اللہ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ڈتہ سمیت نوناری ،دشتی اورچانڈیوبرادری کے درجنوں افرادنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مواضعات سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پاک چائنہ اقتصادی راہداری گزررہی ہے جس سے ہمارے علاقے سمیت پورے ملک کوزبردست فائدہ ہوگا ، اس راہداری میں ہماری زمینیں اورگھرآگئے تھے جن کامناسب معاوضہ بھی نہیں دیاگیااس کے باوجودہم نے دوسری جگہ گھرتعمیرشروع کئے تووہاں تعمیراتی کام میں کام کرنے والے مقامی منشیوں نے دوبارہ تعمیررکوادی کہ یہاں پربھی روڈتعمیرہوگی مگریہ کافی دور ہے کوثرخان دشتی نے بتایاکہ اس سے پہلے ایک ہزارکنال ان مواضعات کی زمینیں اورگھرآچکے ہیں کہاگیاہے کہ مزیدایک ہزارکنال انٹرچینج میں آئے گی اس لئے گھرتعمیرنہ کئے جائیں ،ہم غریب لوگ ہیں ہماری زمینوں اورگھروں کامناسب معاوضہ نہیں دیاگیااب دوسری جگہ گھرتعمیرکئے تووہاں پربھی لالچی منشیوں نے بلیک میل کرناشروع کردیاہے ہماری اعلی حکام سے نوٹس لینے،مناسب معاوضہ دینے اور ہماری دادرسی کرنے مطالبہ کیاہے۔