وزیراعلی جماعت اسلامی کے فیصل آباد جلسہ پر پولیس دھاوے اور بدسلوکی کے واقعہ کا فوری نوٹس لیں،میاں مقصود
ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے جلسے میں ڈی ایس پی عابد ظفراور دیگر پولیس افسران کے دھاوے کو خوفناک سازش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
کے تحت جماعت اسلامی کے ہزاروں مردوخواتین کے چلتے ہوئے جلسے میں بدنظمی اور کارکنوں کواشتعال دلاکر پُرامن پروگرام کو تلپٹ کرنے کی کوشش کی گئی جسے قائدین اور کارکنوں نے ناکام بنادیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرافیصل آباد میں جماعت اسلامی کے جلسے پر پولیس کے دھاوے اوربدسلوکی کے اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ڈی ایس پی عابد ظفر اور دیگر ذمہ دارپولیس افسران کو معطل کرکے اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں۔علاوہ ازیں اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب کو بھی تحریری شکایت بھجوائی جارہی ہے۔اس تحریری شکایت میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب فیصل آباد کے اس افسوسناک واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائے اور خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کیاجائے۔
میاں مقصود