45اشتہاریوں سمیت 89ملزمان،5منشیات فروش،6جواری گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔05منشیات فروش ، 07 ناجائز اسلحہ رکھنے والے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
،06جواریوں ،13بغیر این او سی گیس ریفل ،07ون ویلنگ/تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں ،01ساؤنڈ سسٹم ،01اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے،02غیر قانونی پٹرول فروش ،02 بغیر NOCمکانات کرائے پر دینے والوں اور45اشتہاری مجرمان سمیت89ملزمان گرفتار۔44 1/2لیٹر شراب دیسی معہ 12بوتلیں،2350 گرام چرس،زر جواء 4550/-روپے ،04 پسٹل،01ریوالور معہ 13 گولیاں برآمد۔ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم سلیم سے 1170گرام چرس ، ملزم محمد ندیم سے 1180گرام چرس برآمد کر کے، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم امان اللہ سے 15لیٹر دیسی شراب ، ملزم امان اللہ عرف مانی سے 24 1/2لیٹر شراب دیسی معہ 12بوتلیں ،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم محمد علی سے 05لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد احمد سے پسٹل معہ 03گولیاں ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم ناصر سے پسٹل معہ 04گولیاں ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم اسحاق سے ریوالور معہ 02گولیاں ،پولیس تھانہ صدر نے ملزم رمضان ، مجاہد اور یونس سے پسٹل 30بور معہ 01گولی ، جبکہ پولیس تھانہ مظفر آبادنے ملزم اللہ رکھا سے پسٹل معہ 03گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان محمد فیاض ، امتیاز، صابر ، سعید احمد ، محمد شاہد اور محمد اسلم کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور زر جواء 4550/-روپے معہ 52پتے تاش برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان ارشاد، انتظار حسین ، بہادر علی ، محمد شعیب اور محمد ابراہیم کو غیر قانو نی طور پر بغیر این او سی گیس ریفل کرتے ہوئے سامانِ گیس ریفلنگ برآمد کرکے،پولیس تھانہ صدر نے ملزم افضل کو بغیر اجازت گیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے،پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم شفیق الرحمان اور پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد حسن کو بغیر این او سی گیس ریفل کرتے ہوئے قابو کرکے،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم رؤف اور ملزم رمضان کو بغیر این او سی گیس ریفل کرتے ہوئے ،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان رمضان ، عبدالستار اور رفیق کو بغیر اجازت نامہ گیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم عماد منیر کو تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اور ملزم سلمان کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے ،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان تیمور علی ، شان ، نوید عباس اور رمضان کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے،پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم سرفراز کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ صدر نے ملزمان مبین کو اپنا مکان بغیر NOCملزم عاطف کو کرائے پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم کاشف کو اونچی آواز میں ڈیک چلانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے اشتہاری ملزم اسحاق کو بھگانے کے جرم میں ملزم شوکت کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے45اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے07کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ38ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے25اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔