پاک چین راہداری منصوبہ خطے میں خوشحالی و استحکام کا باعث بنے گا ‘ رئیس محبوب

پاک چین راہداری منصوبہ خطے میں خوشحالی و استحکام کا باعث بنے گا ‘ رئیس محبوب

  

صادق آباد (نمائندہ پاکستان ) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ خطے میں خوشحالی و استحکام کا باعث بنے گا اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، سٹریٹجیک اورثقافتی تعلقات کو بھر پور فروغ حاصل ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد خان نے علاقہ عمائدین اور (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

(بقیہ نمبر3صفحہ7پر )صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے سیاسی تعلقات کو سی پیک معاہدے کے بعد ایک نئی جہت حاصل ہو ئی ہے کیونکہ یہ منصوبہ برادر چینی ملک کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے شاندار تحفہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین نے پاکستان کو ہمیشہ معاشی ،فوجی اور تکنیکی معاونت فراہم کی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریبی سٹریٹجیک پارٹنر تصور کئے جاتے ہیں انھون نے کہا کہ چین نے ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے ناصرف دو طرفہ سیاسی تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے بلکہ پاکستان میں معاشی و صنعتی انقلاب برپا ہو گا ،روز گار کے وسیع مواقع پید اہو نگے اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی ثقافت کے فروغ کے لیے اگرچہ ہر دورمیں جد وجہد کی جاتی رہی ہے تاہم مو جو دہ حکومت نے پاک چین ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے دوررس اقدامات کئے اور پاکستان کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو چینی زبان سیکھنے کے لیے حکومتی خرچ پر چین بھجوایا جارہا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -