پنجاب10کروڑ آبادی کا صوبہ ،سرائیکی خطہ محرومیوں کا شکار ہے،عتیق الرحمن

پنجاب10کروڑ آبادی کا صوبہ ،سرائیکی خطہ محرومیوں کا شکار ہے،عتیق الرحمن

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان پنجاب کے صدر و سینیٹر میاں عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب ساڑھے دس کروڑ کا صوبہ ہے لیکن سرائیکی خطے کے لوگ محرومیوں کا شکار ہیں لسانی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

یا علاقائی بنیادوں کی بجائے انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کا قیام چاہتے ہیں تاکہ اس خطے کے لوگوں کی محرومیاں ختم ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر رہنما شمشاد جعفری ،ادریس جامی ،اظہار قریشی، رانا ابو بکر بھی موجود تھے میاں عتیق الرحمن نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے قوم سے جو وعدہ کیا ہے وہ قوم کے وعدے پر پورا اترے گی یہی وجہ ہے کہ نام ،تصویر اور منشور تک ہٹا دیا اور ایم کیو ایم پاکستا ن نے نئے سرے سے ملک بھر میں تنظیم نو کا کام شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسا نظام بنا دیا گیا کہ غریب غریب تر رہے اور امیر امیر تر رہے لیکن ہم سب کو ملکر وہ طاقت بننا ہو گی کہ جس کی وجہ سے اسیے نظام میں تبدیلی آ جائے اور غریب شہری ایوانوں میں جا کر غریب کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کرے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کسانوں پر ظلم ہو رہا ہے کاشت کار پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں سید وسیم اختر ، کنور نوید جمیل ، عبد الرؤف صدیقی ، پاشا بھائی سمیت دیگر رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف بنائے گئے سیاسی مقدمات کو ختم کیا جائے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جا ئے ۔

عتیق الرحمن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -