جلسی نکال کر عمران اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘ سعید مینس

جلسی نکال کر عمران اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘ سعید مینس

  

وہاڑی(سٹی رپورٹر+تحصیل رپورٹر)پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رُکن قومی اسمبلی سعید خان منیس نے کہا ہے کہ چائنہ کے ساتھ کیے جا نے والے تمام معاہدے پا یہ تکمیل (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

تک پہنچیں گے، ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کے لیے سفر جاری رہے گا جو بھی قوت عوامی فلاح کا راستہ روکنے کی کوشش کرے گی عوامی سمندر اُسے خس و خاشاک کی طر ح بہا کرلے جا ئے گا گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں مسلسل شکست اور عوام کی جا نب سے مسترد کیے جا نے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کا دماغی توازن ہی نہیں بگڑا بلکہ زبان بھی بدکلامی پر اُتر آئی ہے 10-15ہزار لوگو ں کی چھوٹی سی جلسی نکال کر عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے سعید خان منیس نے کہا کہ اس وقت پورا ملک حالتِ جنگ میں ہے دشمن کی تو پیں اور ٹینک پا کستان کی جا نب منہ کیے کھڑے ہیں ان حالات میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی بجا ئے عمران خان انتشار اور خلفشار کی فضاء پیدا کرکے با لو اسطہ دشمن کا ساتھ دے رہے ہیں گزشتہ شب اپنے جلسے میں بھی یہ شخص مود ی کی منتیں کرتا ہی نظر آیا ہے عمران خان اپنے طرزِعمل سے نہ صرف اپنی اور پارٹی کی ساکھ خراب کررہے ہیں بلکہ آگے بڑھتے ہوئے پا کستان کو بھی پیچھے دھکیلنے کے درپے ہے انہیں پتہ ہے کہ 2018تک مسلم لیگ (ن) اپنے ترقی کے سفر کو اس حد تک آگے لے جا ئے گی کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آئے گی انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) 2013کے الیکشن سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -