پاکستان نے طورخم بارڈر پر افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزا کی رعایت ختم کر دی

پاکستان نے طورخم بارڈر پر افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزا کی رعایت ختم کر دی

  

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) طورخم بارڈر پر افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزا کی رعایت ختم کر دی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق طورخم کے راستے افغان جانے والے افغان ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کیلئے ویزارعایت ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد طورخم بارڈر پر افغان ڈرائیور بغیر ویزا کے پاکستان داخل نہیں ہو سکیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر افغان ڈرائیوروں کو ویزا میں رعایت کے حوالے سے دی جانے والی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں پاکستانی حکام کی جانب سے اپنے ساتھ مکمل دستاویز رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -