دائرہ دین پناہ اور میانچنوں میں سرچ آپریشن ‘ درجنوں گرفتار ‘ اسلحہ برآمد

دائرہ دین پناہ اور میانچنوں میں سرچ آپریشن ‘ درجنوں گرفتار ‘ اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دائرہ دین پناہ ‘ میاں چنوں ( نامہ نگار ‘ نمائندہ خصوصی ) ایس ڈی پی اوکوٹ ادوکی قیادت میں تحصیل بھرکی پولیس کانظام آباداوراس سے ملحقہ چکوک اوردرجنوں بستیوں میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
سرچ آپریشن اسلحہ برآمد۔تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی اوکوٹ ادوملک مجاہدحسین برمانی کی قیادت میں ایس ایچ اودائرہ اللہ ڈتہ گجر،ایس ایچ اوکوٹ ادواصغراقبال لغاری،ایس ایچ اوچوک سرورشہیدشیخ محمدناصراورپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اڈہ نظام آباداوراس سے ملحقہ چکوک اوردرجنوں بستیوں میں سرچ آپریشن کیاگھرگھرتلاشی کے دوران بعض مقامات سے اسلحہ بھی برآمدہواجن کے موقعہ پرلائنسس بھی پیش نہ کیے جاسکے تاہم پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے اس موقع پرایس ڈی پی اوملک مجاہدحسین برمانی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے دوران شرپسندعناصراوردہشت گردوں پرکڑی نظررکھنااورفوری اطلاع دیناہرذمہ دارشہری کافرض ہے تاہم اس طرح کے افرادکوپناہ دینے والے مقامی افرادبھی دہشت گردوں اورسہولت کارکی فہرست میں شامل ہونگے۔دریں اثناء تھانہ سٹی پولیس نے دیگر فورسز کے ہمراہ علاقہ کچی آبادی میں سرچ آپریشن کے دوران 6مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ 100لیٹرشراب بھی برآمد کرلی۔