عوام نے عمران کی بے وقت راگنی کی سیاست مسترد کر دی ‘ احسان الحق باجوہ
ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)عمران خان نے رائیونڈ مارچ کا شوق پورا کر لیا عوام نے ان کی بے وقت کی راگنی والی احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اب وہ شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں ان کو(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
سمجھ نہیں آ رہی کہ اب سیاست کو کس طرف لے کے جانا ہے۔رائیونڈ جلسہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اسلام آباد بند کرنے کا اعلان ان کی مایوسی کی علامت ہے۔پاکستان کی کی عوام با شعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ عمران خان کو صرف اقتدار کی ہوس ہے۔عمران خان کی سیاست اب آخری سانسیں لے رہی ہے۔بہت جلد عمران خان عوام کے سامنے رسوا ہوں گے۔عمران کے اپنے قول و فعل میں تضاد ہے۔انہوں نے رائیونڈ جلسے میں سیاست دانوں اور وزیر اعظم کے خلاف انتہائی غیر مہذب زبان استعمال کی حتیٰ کہ بے داغ علمی ادبی شخصیت پی ٹی وی کے چئیرمین عطاء الحق قاسمی صاحب کو بھی نہیں بخشا اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی بھر پور کوشش کی لیکن مسلم لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کے حکم پر انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔عمران خان سیاست کے آداب سیکھیں ورنہ انکی یہ منفی سیاست اور نا مناسب زبان ان کی سیاست کو لے ڈوبے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے و چیئر مین پیجاب ایشورینس کمیٹی چوہدری احسان الحق باجوہ نے معروف صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے بذریعہ ٹیلفون پر بات چیت کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔لیکن قانون ہاتھ میں لے کر ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔