مودی کاجنگی جنون بھارت کی تباہی کاباعث بنے گا ‘ظہور دھریجہ
ملتان (سٹی رپورٹر )عمران خان نے سرائیکی صوبے کی بات نہ کر کے ثابت کیا کہ ان کو وسیب سے غرض نہیں ، وسیب سے ہزاروں بسیں بھر کے لے جانے والے غور کریں کہ وہ وسیب کی کیا خدمت کر رہے ہیں ۔ نواز شریف کی سب سے بڑی کرپشن سرائیکی صوبہ ہڑپ کرنا ہے۔ ان خیالات کا(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ اور پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی کے صدر اکبر خان ملکانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ملک غلام قادر چنڑ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون بھارت کی تباہی کا باعث بنے گااور مودی کی بغل میں چھری ، منہ میں رام رام والی پالیسی نہیں چلے گی ، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت ہمیں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے مگر جہاں الطاف حسین کی طرف سے ملک کی سا لمیت کے خلاف بیان آ رہے ہیں ، وہاں الطاف حسین مکتبہ فکر کے لوگ سرائیکی وسیب میں حالات خراب کرنے کے در پے ہیں اور سرائیکی تحریک پر جھوٹے الزام لگائے جا رہے ہیں ۔پاک فوج وطن دشمنوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حالتِ جنگ میں ہے ۔ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ لگی ہوئی ہے ۔ خودکش حملوں اور دہشت گرد کاروائیوں پر پاکستان کا ہر شخص خوف کے عذاب میں مبتلا ہے ۔ ان حالات میں سرائیکی وسیب میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے جان بوجھ کر لسانی تنازعہ کی راہ ہموار کی جا رہی ہے لیکن سرائیکی صوبے کے مخالف جان لیں کہ سرائیکی صوبے کے قیام کو کسی کا باپ بھی نہیں روک سکے گا۔
ظہور دھریجہ