انڈیا کی ہر دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائیگا ‘ جعفر لغاری
جام پور (نامہ نگار ) ملک کے موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چائے۔ انڈیا غلط فہمی میں نہ رہے ہم منہ توڑ جواب دینے کی صیلاحیت رکھتے ہیں ۔ جھوٹے الزام لگانے کی بجائے حقائق کا سامنا کرئے۔ پوری دینامیں کشمیروپوں پر ظلم ستم کرنے کا چہرہ سامنے آچکا ہے۔ وزیر اعظم کے فنڈز سے ہر یونین کونسل میں ایک کروڑ روپے کے فنڈذ خرچ کرنے سے علاقہ میں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
خوش حالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے بستی رندان کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار گامن خان سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کے فنڈذ سے ہر یونین کونسل میں بلاتفریق کام کرائیں گے۔ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی وجہ سے ووٹ کی پرچی حاصل کی ہے۔ عوامی خدمت کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف جنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کی ہر دہشت گردی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صیلاحیت رکھتی ہے۔
جعفر لغاری