حکومت عمران خان کی گیڈر بھبکیوں میں آنیوالی نہیں‘ شیر علی گورچانی
جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا رائے ونڈ مارچ بری طرح سے ناکام ہوااور لاہورسمیت ملک بھر کے لوگوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مستردکردیاچھ ماہ کی مسلسل کوششوں اورکروڑوں روپے خرچ کرنے کے باجود پاکستان بھرسے 30/35ہزار افرادکی رائے ونڈمارچ میں شرکت سے اب عمران خان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
سٹی کونسلرملک کریم نوازارائیں ،خان شاہ جہان خان کاکٹر،سیدمحمداکرم شاہ سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت عمران خان کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والی نہیں عمران خان کو منتخب وزیراعظم اور اداروں کے خلاف اپنی گندی زبان استعمال کرنے اور قوم کاقیمتی وقت بربادکرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے انھوں نے کہاکہ عمران خان کی اسلام آبادکو بندکرنے کی دھمکی کوئی نئی نہیں پہلے بھی وہ اس قسم کی دھمکیاں اور بڑھکیں مارچکاہے 2013سے اب تک اس کی دھمکیوں سے حکومت کمزورہونے کی بجائے مضبوط ہوئی اور ترقی کی نئی منازل طے کیں سردارشیرعلی خان نے کہاکہ پاکستان کی دفاع مضبوط ہے اور وطن عزیزکے دفاع کے لئے ملک کابچہ بچہ تیارہے.
شیر علی گورچانی