چین کے قومی دن کی 67 ویں سالگرہ،صدر،وزیر اعظم کی مبارکباد
اسلام آباد (آن لائن) عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی 67 ویں سالگرہ پر چین کے وزیر اعظم لی کی چیانک کے نام مبارکباد کا خط لکھتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے کہا کہ قومی دن پر چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات قریبی تعاون اور باہمی اعتماد کے عکاس ہیں تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی 67 ویں سالگرہ پر چین کے وزیر اعظم کے نام مبارکباد کا خط لکھتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ اقدار کے فروغ کے تحفظ کے لئے ہم ایک ہیں اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کی دوستی کے لئے باب کا آغاز ہو گیا ہے اقتصادی راہداری سے سٹرسٹیجک شراکت داری نئے بلندیوں تک جائے گی سی پیک خطے کے لئے ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے گی جبکہ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوتے جائیں گے ۔
عوامی جمہوریہ چین