سرجیکل سٹرائیک فضائی اور زمینی حدود کی خلاف ورزی کے بغیر تھی ،بھارت کی انوکھی منطق

سرجیکل سٹرائیک فضائی اور زمینی حدود کی خلاف ورزی کے بغیر تھی ،بھارت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے این این) بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سخت سوالوں اور تنقید سے تنگ آ کر اب یہ انوکھی منطق پیش کی ہے کہ اس کی سرجیکل سٹرائیک پاکستان کی فضائی اور زمینی حدود کی خلاف ورزی کے بغیر تھی،کارروائی میں ہیلی کاپٹرز اور لڑاکا طیاروں کا استعمال نہیں کیا گیا ،جو اہلکار سرحد پار گئے انھوں نے بھی زمینی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ یہ عجیب و غریب دعویٰ بھارت کے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کرنل ریٹائرڈ راجیہ وردھن سنگھ راٹھورنے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے اندر سرجیکل سٹرائیک کے بارے میں سوالات اور شکوک و شہبات درست نہیں ہیں تاہم انھوں نے اخبار کے سوال پر پاکستان کے اندر کسی فضائی کارروائی سے صاف انکار کیا اور یہ بھی کہا کہ پاکستان کی زمینی حدود یا بین الاقوامی سرحد کی بھی خلاف ورزی نہیں کی گئی،کنٹرول لائن پر دراندازی بھی نہیں کی گئی ۔انھوں نے کہا کہ اس کارروائی میں بھارتی فوج نے لڑاکا طیاروں یا ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال نہیں کیا۔بھارتی فوج کے کچھ اہلکار بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب بری فوج کے اہلکار پری ایمٹو کارروائی کیلیے لائن آف کنٹرول کے پار گئے اور اس واقعہ میں بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔
سرجیکل سٹرائیک