شک کی بناء پر ایک ہی خاندان کے 29شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے

شک کی بناء پر ایک ہی خاندان کے 29شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان) نادراء حکام ثمر باغ نے شک کی بناء پر بیک وقت ایک ہی خاندان کے انتیس پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ دو ماہ سے بلاک کر دیئے ہیں ،متاثرہ افراد میں دس اورسیز پاکستانی بھی شامل، جندول پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاندان کے سرپرست حضرت حمید شناختی کارڈ نمبر 15301_1936253_9بخت روان ولد فاتح رحمان ،عبد الواحد ولد حضرت حمید اورمنیر خان ولد خائستہ محمد ساکن لاجبنگ قوم مشوانی تحصیل ثمر باغ لوئر دیرکا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے فرد عبداللہ ولد عبد الواحد نے نادراء ثمر باغ سے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے رجوع کیا تھا تاہم کچھ روز بعد جب وہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نارداء گئے تو انہوں نے بتایا کہ آپ کے سارے خاندان کے مرد و خواتین کے قومی شناختی کارڈ افغان شہریوں کے شبہ میں بلاک کر دیئے گئے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم نے نادراء ثمر باغ ، نادراء تیمرگرہ اور نادراء پشاور جا کر وہاکے حکام سے مسئلہ حل کرانے کی بار بار درخواست کی تاہم کوئی بھی ہمارا مسئلہ سنجیدگی سے سننے کو تیار نہیں تھا ، ان کا مزید کہناتھا کہ ان کے خاندان کے بارہ افراد عبد الواحد ،فضل واحد ، عبد الرحیم ،خائستہ محمد ، منیر خان ، بخت روان ، فضل الہی، فضل رحیم ، وحید جان ، شیر رسول خان جو کہ سعودی عرب میں محنت مذدوری کیلئے جاتے ہیں کے شناختی کارڈ بھی شک کی بنیاد پر بلاک کر دیئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ صاحب جائیداد پاکستانی ہیں اور حکومت کو اپنے پاکستانی ہونے کے ثبوت اورہر قسم کی تسلی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور نادراء حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے خاندان کا انحصار سعودی عرب میں محنت مذدوری کرنے والے افراد کی کمائی پر ہے اس لئے اگر ایک ماہ کے اندر اندر انکوائری کر کے ان کے شناختی کارڈ جاری نہ کئے گئے تو ان کے ویزے خراب اور ان کے خاندان کے درجنوں افراد فاقوں پر مجبور ہونگے ۔