کمیونٹی تجاویز مقدم رکھ کر اداروں میں بہتری لائی جا سکتی ہے، انیسہ زیب

کمیونٹی تجاویز مقدم رکھ کر اداروں میں بہتری لائی جا سکتی ہے، انیسہ زیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ )صوبائی وزیر محنت و معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ کمیونٹی کے تجاویز اور سفارشات کو مقدم رکھ کر عوام کے فلاح و بہبود کے ریاستی اداروں میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ بنیادی مراکز صحت میں پرائمری ہیلتھ کےئر کے حوالے سے بہتری لانے کیلئے ضلعی حکومت ، محکمہ صحت اور کمیونٹی اپ لفٹ پراجیکٹ کے دور رس نتائج برآمد ہو نگے ۔ عالمی سطح پر یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ کمیونٹی کے اشتراک سے چلنے والے ریاستی ادارے عوام کے توقعات کے عین مطابق چل رہے ہیں۔ وہ مقامی ہوٹل میں ضلعی حکومت ، محکمہ صحت اور کپ کے مابین سہ طرفہ ایم او یو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھی ۔ تقریب سے صوبائی وزیر ٹیکنیکل ایجو کیشن ارشد خا ن عمر زئی اور ضلعی ناظم فہد ریاض خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایم پی اے خالد خان مہمند ، ایم پی اے بخت بیدار خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیک نوا زخان بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے محکمہ صحت کے صوبائی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پر ویز کمال ، کمیونٹی اپ لفٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو افتخار الدین اور ایوا بی ایچ این کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر فیاض احمد نے چارسدہ کے 44بنیادی مراکز صحت میں پائلٹ پراجیکٹ کے حدو حال پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اپریل 2015میں ضلع پشاور کے بنیادی مراکز صحت میں کمیونٹی سکور کارڈ کا طریقہ کار اپنا کر بہترین نتائج حاصل کئے گئے ہیں جس کے بعد چارسدہ کے 44بنیادی مراکز صحت میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی ، محکمہ صحت اور ضلعی حکومت مل جل کر باہمی مشاورت سے بنیادی مراکز صحت میں بہتری لا نے کیلئے عملی اقدامات کر ینگے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر محنت و معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا کہ مغربی ممالک میں عوام کے فلاح و بہبود کے ریاستی اداروں میں بہتری لانے کیلئے کمیونٹی کے تجاویز اور مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ریاستی ادارے عوام کے توقعات پر پورا اتر رہے ہیں ۔ چارسد ہ کے 44بنیادی مراکز صحت میں میں ضلعی حکومت، کمیو نٹی اپ لفٹ پرا جیکٹ اور محکمہ صحت کے مشترکہ کاوشوں کے بہترین نتائج سامنے آئینگے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اس حوالے سے بھر پور معاونت کریگی ۔ تقریب کے آخر میں ضلع ناظم چارسدہ فہد ریاض خان ، ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر پر ویز کمال، کمیونٹی اپ لفٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو افتخار الدین نے سہ طرفہ معاہدے کے یاداشت پر دستخط کئے ۔