دھرنوں کا مقصد صرف پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں، امیر مقام
مینگورہ(بیورورپورٹ)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اورواپڈااورگیس کی طرف سے اربوں روپے کی پراجیکٹس کی منظوری دیدی گئی ہے جن میں چکدرہ سے جرے تک موجودہ روڈکی بہتری،بحرین کالام روڈ،چکدرہ کالام اور بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس ویز ،سوات میں خواتین یونیورسٹی کاقیام،مٹہ،کبل،بریکوٹ،پورن اوربشام میں نئی گرڈسٹیشنوں کاقیام شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان سے لاہوردھرنے سے حاصل ہونیوالے مقاصدپوچھیں،اسلام آبادمیں بھی ناکامی کا سامناہ ہوگا،عمران خان کے نام نہاددھرنوں سے کامقصدصرف پوائنٹ سکورنگ کے علاوہ کچھ نہیں نہ ہی قوم کوکچھ فائدہ ہوا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سنگوٹہ ،سوات میں کھلی کچہری کے موقع شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے عوام کے مسائل سنیں اورمسائل کے حل کیلئے موقع ہی پراحکامات جاری کیں۔اس موقع پرسوات کے ضلع ناظم محمدعلی شاہ،تمام کونسلرز،تحصیل ناظمین،ضلعی صدرقیموس خان،قوی خان سمیت دیگرکارکنان بھی موجودتھے۔