وزیراعظم نے چیئرمین لیسکو مصدق ملک سمیت 8 ممبران کو عہدوں سے ہٹا دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ناقص کارکردگی پر لیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹر توڑتے ہوئے چیئرمین لیسکو مصدق ملک سمیت 8 ممبران کو ہٹا دیا ہے۔ نیا لیسکو بورڈ کل سے کام شروع کر دے گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وز یراعظم نے ناقص کارکردگی پر لیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹر توڑتے ہوئے چیئرمین لیسکو مصدق ملک سمیت آٹھ ممبران کو ہٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کے تین لاکھ خراب میٹر تبدیل نہیں کئے جا سکے تھے جس کے باعث بورڈ آف ڈائریکٹر کو توڑا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا لیسکو بورڈ پیر سے کام شروع کر دے گا جس میں بریگیڈئیر ریٹائرڈ بدرالزمان، تارا عذرا، عبدالقیوم ملک، عرفان اکرم، ظفر عثمانی اور نواز قصوری سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
ناقص کارکردگی