سندھ کا بینہ نے سرکاری ملازمتوں سے پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی، تمام تعلیمی بورڈز کے سر براہ عہدوں سے فارغ

سندھ کا بینہ نے سرکاری ملازمتوں سے پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی، تمام ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں سے پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر سیگریٹ پینے، شیشہ ، گٹکا ، مین پوری کے استعمال پر پابندی پر فوری عمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس نیو سندھ سیکرٹریٹ میں ہوا۔ صوبائی وزرا، مشیر اور معاون خصوصی شریک ہوئے۔ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں سے پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کابینہ کو محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے متعلق غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ سی سی ٹی وی کا سسٹم مزید بہتر کیا گیا ہے۔ سندھ بلوچستان سرحد کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ تمام ایجنسیوں کا تعاون حاصل ہے۔ پولیس اور رینجرز مل کر کام کر رہے ہیں۔ سادہ لباس اہلکار مجالس کی نگرانی کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوامی مقامات پر سیگریٹ پینے، شیشہ، گٹکا ،مین پوری کے استعمال پر پابندی پر فوری عمل کیا جائے۔ سندھ اسمبلی جو بل پاس کرے اسی دن گورنر کو منظوری کے لئے بھیج دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ہماری حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں۔ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے محنت و دیانتداری سے کام کرنا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ عوام کو مایوس نہ کریں۔ کابینہ کی بھارتی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورا پاکستان متحد ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ وزیر اعظم سے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا جائے۔ بھارتی جارحیت کیاہم اشو پر اے پی سی ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کو عہدوں سے فارغ کر دیا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہو اجس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کئی سخت فیصلے کئے ۔صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے انہوں نے سندھ کے تما م تعلیمی بورڈز کے سربراہ عہدے سے فارغ کر دیے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انٹر بورڈ چیئرمین اختر غوری کو عہدے سے ہٹا کر انکی جگہ پروفیسر انعام احمد کو انٹر بورڈ کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کے احکاما ت جار ی کر دیے ہیں ۔اس کے علاوہ ڈاکٹر سعید الزمان کو سیکرٹری بورڈ کراچی کے چیئرمین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر احمد علی بروہی کو چیئرمین سیکنڈری بورڈ لاڑکانہ اور غلام علی مجتبیٰ کو چیئرمین سیکنڈری بورڈ سکھر لگا دیا گیا ہے ۔

پابندی اٹھانے

مزید :

پشاورصفحہ اول -