صفائی کے ناقص انتظامات ‘3 آئس ‘ 1 نمکو فیکٹری‘ فلور مل سیل
ملتان (خبر نگار ) بوسن ٹاؤن انتظامیہ نے صفائی کے ناقص انتظامات پر 3 آئس فیکٹریوں ‘ ایک فلور مل اور ایک نمکو فیکٹری کو سیل کیے جانے بارے رپورٹ ضلعی حکومت کو بھجوا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بوسن ٹاؤن انتظامیہ نے صفائی کی ناقص صورتحال پر کاروائی کرکے ایم ڈی اے چوک سے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
سورج میانی روڈ اور غوث الاعظم روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے 3 آئس فیکٹریاں ‘ عثمانیہ بازاراور سورج میانی میں ایک فلور مل اور غوث الاعظم روڈ پر ایک نمکو فیکٹری کو سیل کر دیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ‘ فلور مل مالکان کی طرف سے مختلف سیاسی سفارشوں کے باوجود تاحال فیکٹریوں کو ڈی سیل نہیں کیا گیا ہے اور ٹاؤن انتظامیہ نے اس سلسلے میں تمام تر دباؤ کو مسترد کر دیا ہے اور اس بارے تفصیلی رپورٹ ضلعی حکومت کو بھجوا دی ہے ۔