نجی تعلیمی ادارے طلباء کا تحفظ یقینی بنائیں ، جام مہتاب

نجی تعلیمی ادارے طلباء کا تحفظ یقینی بنائیں ، جام مہتاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر برائے تعلیم و خونداگی جام مہتاب حسین ڈھر نے نارتھ ناظم آباد ڈسلوا ٹاؤ ن میں قائم ایک نجی اسکول کے پانی کے زیرزمین ٹینک میں سات سالہ طالب علم کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ ا نسٹی ٹیوشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ واقع کی رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی اسکولز میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان/ سربراہان کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ اپنے اداروں میں طالبعلموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کوتنہبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر صورت بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -