یکم تا10محرم شہر کی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے انعقاد کا شیڈول جاری

یکم تا10محرم شہر کی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے انعقاد کا شیڈول جاری

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ضلع ملتان میں محرم الحرام کی مجالس کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیںیکم محرم الحرام سے امام(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

بارگاہ محفل زوار گلگشت کالونی میں روزانہ ساڑھے سات بجے مجلس عزا منعقد ہو گی مجلس عز ا سے مولانا انصر حسین کاظمی خطاب کریں گے ، جبکہ مرثیہ خوانی سید علی اظہر عابدی ، سید شہاب علی عابدی ، کریں گے،امام بارگاہ کاشانہ حیدرچاہ بوہڑ والا میں یکم محرم لحرام سے مجلس عزا کا آغاز ہو گا جو کہ دس محرم الحرام تک جاری رہے گا مجلس عزاسے علامہ سید شہاب حیدر رضوی خطاب کریں گے امام بارگاہ ابو تراب مختار ٹاؤن میں یکم محر الحرام سے مجلس عزا ء کا آغا ز ہو گا جو کہ دس محر م لحرام تک جاری رہے گا مجلس عزا سے علامہ سید باقر علی نقوی خطاب کریں گے انجمن یاد گا ر حسینی ملتان کینٹ کے زیر اہتمام دس روزہ مجلس عزا یکم محرم سے روزانہ آٹھ بجے اقبال کھوکھر مرحوم کی رہائش گاہ پر شروع ہونگی بابا غریب شاہ دربار شیر شاہ روڑ میں مولانا علمدار حسین ، مولانا صابر حسین منظور ہانس خطاب کریں گے انجمن ثقافت پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ حسینہ کانفرنس 9محرم الحرام کو رضا ہال میں منعقد ہو گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -