سابق ایس ایچ او نیو ملتان سب انسپکٹر جمشید اکرم کو 2مختلف شوکاز نوٹسز سزائیں

سابق ایس ایچ او نیو ملتان سب انسپکٹر جمشید اکرم کو 2مختلف شوکاز نوٹسز سزائیں

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس پی گلگشت علی مردان کھوسہ نے سابق ایس ایچ او نیو ملتان سب انسپکٹر جمشید اکرم کو 2مختلف شوکاز نوٹسز پر سزائیں دیں ہیں اس بابت معلوم ہوا ہے کہ ایک شوکاز(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

میں نوکری سے برخاست جبکہ دوسرے شوکاز پر اسکی اے ایس آئی کے عہدہ پر تنزلی کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق سابق ایس ایچ او نیو ملتان سب انسپکٹر جمشید اکرم نے 9-cمیں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش کو رشوت لے کر چھوڑ دیا ۔جس پر انکوائری کی گئی جرم ثابت ہونے پر ایس پی گلگشت علی مردان نے اسے نوکری سے برخاست کردیا ہے۔جبکہ دوسرے شوکاز نوٹس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنے 55/110کے الزام میں انکوائری کروائی جس میں وہ قصوروار ٹھہرا جس پر اس کی تنزلی کر کے اسے اے ایس آئی بنا دیا ہے۔واضح رہے کہ ایس پی گلگشت علی مردان نے سب انسپکٹر جمشید اکر م کی بطور ایس ایچ او زیڈ تعیناتی کے دوران قبضہ مافیا کا ساتھ دینے پر انکوائری افسر ہوتے ہوئے اسے نوکری سے برخاستگی اور 3سال تک کسی تھانہ میں ایس ایچ او نہ لگنے کی سفارش بھی کی تھی تاہم اس شوکاز پر قائم مقام سی پی او ملتان ڈاکٹر ضوان نے تاحال کو ئی کاروائی نہ کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -