بی ایس اور ایم ایس سی نتائج پھر التواء کا شکار،طلباء و طالبات سراپا احتجاج

بی ایس اور ایم ایس سی نتائج پھر التواء کا شکار،طلباء و طالبات سراپا احتجاج

  

ملتان( سٹاف رپورٹر)بی ایس اور ایم ایس سی (ایمرسن کالج) کے نتائج پھر التوامیں چلے گئے ‘ متاثرہ طلباوطالبات سراپا احتجاج بن گئے ‘پرنسپل ایمر سن کالج زچ ہو کر رہ گئے ‘ بتایا گیاہے کہ ایم ایس سی پہلے سمسٹر اور بی ایس پروگرام (ایمرسن کالج)کے رزلٹ مسلسل لیٹ چلے آرہے ہیں جس کے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

باعث طلباوطالبات پریشان ہیں اور انہیں شدید مشکلات درپیش ہیں‘ بی ایس پروگرام کا رزلٹ6ماہ اور ایم ایس سی پہلے سمسٹرکا رزلٹ 4ماہ لیٹ ہے ‘ اس سلسلے میں طلبا وطالبات مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن مسئلہ حل نہیں کیا گیا‘ گزشتہ دنوں اس سلسلے میں پی پی ایل اے کے عہدیداروں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے ملاقات کی جنہوں نے فوری رزلٹ جاری کر نے کا اعلان کیا ‘اس وقت کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مطاہر نے 30اکتوبر تک رزلٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر ان کے تبادلے پر معاملہ پھر التوا میں چلا گیا ہے ‘ متاثرہ طلبا وطالبات ایمر سن کالج کے پرنسپل کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث پرنسپل ایمرسن کالج ڈاکٹر سلیم زچ ہو کر رہ گئے ہیں‘نئے کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ معاملے کو دیکھا جائے گا ‘ اس صورتحال میں متاثرہ طلبا وطالبات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایچ ای سی کے حکام اور گورنر پنجاب سے صورتحال کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -