ڈاکٹرعاصم ،رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی کے پروڈکشن آرڈر معطل
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کی رخصتی کے باعث ڈاکٹرعاصم حسین ،رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی کے پروڈکشن آرڈر معطل ہوگئے ہیں ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔کیس میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جج کی رخصتی کے باعث جاری نہیں کیے گئے ہیں ۔کیس کی آئندہ سماعت 15اکتوبر کو ہوگی