پاک گیٹ کے علاقہ میں تجاوزات مافیا کا ٹیم پر دھاوا،بیلدار یرغمال بنالیا
ملتان(خبرنگار)شاہ رکن عالم ٹاؤن اور موسیٰ پاک ٹاؤن کی طرف سے سرکلر رود پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران پاک گیٹ کے علاقے میں تجاوزات کا سامان اٹھانے والے بیلدار اعجاز حسین کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر یرغمال بنالیا جس پر ٹاؤنز عملہ نے تجاوزات مافیا کی طرف سے بیلدار کو یرغمال بنائے جانے پر آپریشن کا بائیکاٹ کردیا اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی طرف سے واقع کی نوٹس لینے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
پر تجاوزات مافیا کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ دہلی گیٹ میں درخواست دے دی گئی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی و فوکل پرسن انسداد تجاوزات ملک فاروق ڈوگر کی ہدایت پر شاہ رکن عالم ٹاؤن اور موسیٰ پاک ٹاؤن پر مشتمل ٹیم’’اے‘‘نے گزشتہ روز سیکنڈ شفٹ میں سرکلر روڈ پر بوہڑ گیٹ کے علاقے سے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا پاک گیٹ کے علاقے میں سڑک سے تجاوزات کا سامان جو کہ بوتلوں کے خالی کریٹ پر مشتمل تھا اٹھانے پر تجاوزات مافیا شیخ الطاف،یٰسین ودیگر نامعلوم نے بیلدار اعجاز حسین کو نہ صرف شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے بلکہ اسے یرغمال بھی بنالیا گیا بعدازاں ٹیم میں شامل دیگر اہلکاروں نے مل کر تجاوزات مافیا سے اعجاز نامی بیلدار کو چھڑا لیا اور اس صورتحال پر مزید کارروائی کا بائیکاٹ کردیا یہ تمام صورتحال اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے نوٹس میں لائی گئی جس پر انہوں نے بیلدار پر تشدد کرکے یرغمال بنانے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والے تجاوزات مافیا کے خلاف تھانہ دہلی گیٹ میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی ہے تاہم دوسری طرف چیئرمین یونین کونسل خواجہ سلیمان صدیقی نے پاک گیٹ کے دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سامان لے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور آج اتوار کو پاک گیٹ کے علاقے میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔