فلم ’’جیون ہاتھی‘‘ 4نومبر کو ملک بھر میں ریلیز ہوگی

فلم ’’جیون ہاتھی‘‘ 4نومبر کو ملک بھر میں ریلیز ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مینو گار کی ہدایت میں بننے والی فلم جیون ہاتھی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، فلم کا اجراء ملک گیر سطح پر 4نومبر کو کیا جائے گا، جبکہ فلم کا آفیشل ٹریلر آج کراچی میں جاری کردیا گیا۔ فلم کے ٹریلر کی رونمائی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقادکراچی میں کیا گیا جس میں فلم میں موجود کاسٹ کی بڑی تعداد سمیت میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔ فلم کے لیے ہدایت مینو گار اور فرجاد نبی نے دیں ہیں جبکہ فلم کی کہانی فصیح باری خان نے لکھی ہے، فلم کی کاسٹ میں حنا دلپذیر، نصیر الدین شاہ، کرن تعبیر، فواد خان، سمیعہ ممتاز، اور عدنان جعفر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم ڈائریکٹر مینو گار کا کہنا تھا کہ ہم نے فلم پر بہت محنت کی ہے جس کا کریڈٹ فلم کی پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے فلم مکمل کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے، فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے مینو گار کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی رومانوی اور مزاح سے بھر پور ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی اور شائقین ایک بار ضرور اس کو دیکھنے کے لیے سینماوں کا رخ کریں گے۔