اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے ملزم کو باعزت بری کردیا

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے ملزم کو باعزت بری کردیا

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کی جانب سے اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی بنیاد پر عدالت نے ملزم قاضی شبیر وغیرہ کو با عزت بری کر دیا،اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کے دوران ملزم قاضی شبیر وغیرہ کے خلاف جرم ثابت نہ کر سکی،اینٹی کرپشن کے انسپکٹر نے شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ملزم قاضی شبیر وغیرہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن دوران تفتیش ملزم پر جرم ثابت نہ کر سکی،اینٹی کرپشن کے تفتیشی نے ملزم کے خلاف اخراج رپورٹ مرتب کر کے عدالت میں جمع کرائی عدالت نے اخراج رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو با عزت بری کر دیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -