محرم سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، جلوس روٹس پر خفیہ کیمروں کی تنصیب شروع

محرم سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، جلوس روٹس پر خفیہ کیمروں کی ...

  

ملتان ‘ وہاڑی ‘ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو ‘ بوریوالا ‘ لیہ ‘ چوک اعظم ‘ بہاولپور ‘ لودھراں ‘راجن پور ( خبر نگار ‘ سٹاف رپورٹر ‘ کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) محرم الحرام کے سلسلے میں پولیس لائن میں کنٹرول(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

روم قائم ‘ جلوس روٹس ‘ امام بارگاہوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ‘ تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کر دیا گیا ۔ میپکو افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ‘ مختلف شہروں میں انتظامی و پولیس افسران کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ اس سلسلے میں تفصیل کے مطابق ضلعی حکومت ملتان نے محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں سمیت حساس مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنا نے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں ڈی سی او آفس اور پولیس لائن میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں محرم الحرام کے دوران 24 گھنٹے براہ راست لنک کے ذریعے مجالس اور ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی روک تھام کی جا سکے ۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈی نیشن زاہد اکرام نے پولیس کنٹرول روم کا اچانک معائنہ کیا اورپولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت ملکی حالات کے پیش نظر محرم الحرام پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھے گی اور پاک فوج سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو ضرورت پڑنے پر طلب کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات ختم کر کے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ 2روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ دریں اثناء محرم الحرام کے سلسلے میں میپکو کے افسروں و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں‘ایس ای ‘ایکسین ‘ایس ڈی اوز ‘لائن سپرنٹنڈنٹس ‘لائن مین ہفتے اور اتوار کو بھی ڈیوٹی دیں گے۔ علاوں ازیں قائم مقام سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر رضوان کے ہمراہ محرم الحرام پر سکیورٹی کے حوالے سے سٹی ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی ، جس میں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کو فل پروف بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ، بذریعہ ملٹی میڈیا مختلف ہیڈز میں حساس مقامات کے متعلق بریفنگ دی ، تمام آفیسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقے میں پٹرولنگ کریں گے ملازمین اور رضاکاران کو وقتاً فوقتاً بریف کرتے رہیں گے ، سکیورٹی کو چیک کریں گے کمی کی صورت میں فوری طور پر نفری کو پورا کریں گے ، مجالس کی حدور سے تقریباً400سے 500گز دور پارکنگ بنوایں گے تاکہ کسی قسم کی ناگہانی صورتحال پیدا نہ ہو سکے ۔ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقے میں ہونے والی مجالس اور جلسہ جلوس کے راستوں کی سکیورٹی کو ایونٹس ہونے سے قبل مکمل چیک کریں گے ۔سی پی او ملتا ن ڈاکٹر رضوان نے دورانِ گفتگو کہا کہ جلوس کے روٹس پر گلیوں اور چھتوں پر ڈیوٹی لگائی جائے گی۔جلوس کے روٹس پر تمام گلیوں کو بند کر دیا جائے گا۔ جو لوگ جلوس میں داخل ہوں گے ان کو چیک کیا جائے گا۔ ملازمان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔دوان ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یکم محرم سے دس محرم تک پولیس ملازمان کے لئے چھٹیوں کومنسوخ کیا جاتا ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے کہ ہے کہ قیام امن اولین ترجیح ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور شہری مل کر ہی امن کی کوششوں کو کامیاب بنا سکتے ہیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او محمد سلیم چودھری کے ہمراہ بوریوالا میں محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں اورمرکزی امام بارگاہ کا معائنہ اور ممبران ضلعی امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مرکزی جلوس کے راستوں کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ پہنچنے پر امام بارگاہ کے منتظمین سے بھی ملاقات کی منتظمین نے انہیں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیاجا رہا ہے۔ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے آر پی او کو جلوسوں کے راستوں کی مرمت اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ، رات کے وقت جلوس کے ساتھ لائٹس کے خصوصی انتظامات بارے بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او محمد سلیم چودھری نے آر پی او کو پولیس کی طرف سے کئے گئے حفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا اس دوران اے سی بوریوالا احمر سہیل کیفی، اور ایس ڈی پی او ذوالفقار علی سندرانہ بھی موجود تھے۔ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو سے سٹی رپورٹر ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں پائیدار قیام امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہم سب نے مل کر ہم آہنگی، بھائی چارے،ا خوت اور محب الوطنی کا درس دینا ہے اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہے یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی پی او ملک اویس احمد، اے ڈی سی مہر خالد اور پاک فوج کے میجر عارف بھی ان کے ہمراہ تھے ، ڈی سی او نے کہا کہ جید علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی ضلع میں مستقل قیام امن کیلئے مثالی کردار ادا کررہے ہیں، جو قابل تحسین ہے، اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ ملک اویس احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ، سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے اور اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں، ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام کے دوران2ہزار 200سے زائد پولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دئیں گے۔ اجلاس میں مولانا عبدالغنی ثاقب، گلزار ، عباس نقوی، شیخ ابو ہریرہ، رانا افضل،صدر پریس کلب اے بی مجاہد، شفیق الرحمن آزاد، شاعر افضل چوہان، صدر انجمن تاجران امیر حسن، اختر بخاری،اے ڈی سی مہر خالد، اے سی مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ارشاد الحق ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ فرقان عباس حیدر،سمیت ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق آرپی او ملتان سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام مسالک کے علما ء اکرام سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما اور عوام اپنا کردار بھرپور طریقہ سے اداکریں اس سلسلہ میں پولیس کے جوان چوکس رہ کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں محرم کے جلوس اور امام بارگاہوں میں مجالس کے دوران ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایس پی آفس میں انجمن تاجران امن کمیٹی کے ممبران منتخب کونسلر اور پولیس افسران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی او علی اکبربھٹی،ڈی پی او چوہدری محمدسلیم،اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی،ڈی ایس پی مہرذوالفقارعلی سندرانہ،نامزدچیئرمین بلدیہ چوہدری محمدعاشق ارائیں،صدرمرکزی انجمن تاجران محمدجمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیررامے،سابق سیکرٹری بار شہباز حسین بھٹی کے علاوہ بورے والا سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجو تھے۔ لیہ ‘ چوک اعظم سے نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار کے مطابق محرم الحرام کے دوران ضلع میں قائم مثالی امن کو برقرار رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر سید واجد علی شاہ کی زیر قیا دت امن واک کی گئی ۔ امن واک امام با رگا ہ حسینہ سے شروع ہو کر مر کزی جلو س روٹ سے ہو تی ہو ئی مسجد کرنا ل اختتام پذیر ہو ئی ۔ امن واک میں ممبران اسمبلی چوہدری اشفاق احمد ، قیصر عباس مگسی ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر محمد علی ضیا ء ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نعیم اللہ بھٹی ، ممبران امن کمیٹی قاری کفایت اللہ ،محمد اشرف چشتی ، ثقلین زیدی ، قاری عبد الرؤف احمد ، واحد بخش با روی ،نیئر عباس شاہ ،مہر محمد اقبا ل سمرا، تا جر تنظیمو ں کے نما ئند گا ن ، ڈسٹرکٹ افسران ،کو نسلرز ، میڈیا نمائندگا ن ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس ، ٹی ایم اے اور متعلقہ محکمو ں کے اہلکا روں سمیت سول سوسائٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ امن واک کے اختتا م پر ملکی و علا قائی امن و سلا متی کے لئے مخصوص دعا کر ائی گئی ۔ قبل ازیں ڈی سی او کی زیر صدارت کمیٹی میں ضلعی امن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہو ا ۔ ڈی سی او نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے پُر امن انعقاد کے لئے تمام تر انتظا ما ت مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ اور تمام متعلقہ محکمو ں میں چھٹیا ں منسوخ کر کے ڈیو ٹیا ں تفویض کر دی گئی ہیں ۔ دریں اثناء محرم الحرام میں پولیس کودرپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے تمام صاحب الرائے طبقات سے باہمی رابطے ،تعاون ومشاورت کے ذریعے لائحہ عمل ترتیب دیاگیا ،ضلع ھٰذا میں امن وامان کے قیام کیلئے ضلعی پولیس کی طرف سے خاطرخواہ اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں محرم الحرام سے قبل 3657کرایہ داران رجسٹرڈکئے گئے یہ بات ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے منعقدہ اجلاس کے دوران کہی اجلاس میں ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد،سردارقیصرعباس مگسی،سابق ممبرصوبائی اسمبلی عبدالشکور سواگ اور پولیس افسران موجودتھے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے بہاولپور پولیس ہمہ وقت تیار اور چوکس ہے۔ موجودہ ملکی صورتحال اور آپریشن ضربِ عضب کے بعد کسی بھی ممکنہ ردِعمل کے پیش نظر پولیس کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور ہم دستیاب وسائل میں بہتر سے بہتر کارکردگی ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے حساس مقامات ،مجالس ،جلوس کی گزرگاہوں کی مکمل نگرانی سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے زریعے کی جائے گی اور سنیفر ڈاگ کی مدد سے مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں کواچھی طرح چیک کیا جائے گااور انکی حفاظت کے لیے چار حصاری سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔کسی بھی شخص کو جلوس ،مجالس میں داخلے سے پہلے چار مختلف مقامات پرروک کر چیک کیا جائے گا ،محرم الحرام کے موقع پر ریجن بھر میں62اے کیٹگر ی،91بی کیٹگری اور 1257سی کیٹگری کی ٹوٹل 1410مجالس منعقد ہوں گی جنکی حفاظت کے لیے 8جی او،21انسپکٹرز، 188سب انسپکٹرز،183اسسٹنٹ سب انسپکٹر،255ہیڈ کانسٹیبل،2153کانسٹیبلز ٹوٹل 2808 پولیس اہلکار کے علاوعہ 1235پولیس رضاکار،1763سپیشل پولیس،2383رضاکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جبکہ 516جلوس ہائے میں سے 50اے کیٹگری،62بی جبکہ 404سی کیٹگری کے جلوس نکالے جائیں گے جنکی سکیورٹی کے لیے18جی اوز،48انسپکٹرز،315سب انسپکٹرز،410اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،431ہیڈ کانسٹیبلز،3293کانسٹیبلزکے علاوعہ1600پولیس رضاکار،1493سپیشل پولیس اور1693رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او محمد شاہد نیا زنے کہا ہے کہ ایام محرم میں مجالس اور جلوسوں میں شرکت کیلئے واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جا ئیں گے۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ڈی او سی اشتیاق احمد جاوید، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر جاوید قمر، ڈی اوا یمرجنسی و انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر سید ماجد احمد، ڈ ی ایس پی شرافت علی، ڈی او سول ڈیفنس فریحہ جعفر ،ٹی ایم او ز اور محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور حافظ عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن کے قیام کے لئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا ہے محرم کے دوران پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں سیکورٹی پلان بھی جاری کردیا گیا مجالس اور جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی ضلعی دفتر راجن پور میں کنٹرول روم قائم کیا جائیگا یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -