میٹرو روٹ پر وہاڑی چوک، ایلوے انڈر پاس کے درمیان تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

میٹرو روٹ پر وہاڑی چوک، ایلوے انڈر پاس کے درمیان تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

  

ملتان(خبر نگار)میٹرو بس روٹ پر وہاڑی چوک اور ریلوے انڈر پاس کے درمیان تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو،اے سی سٹی محمد فاروق ڈوگراور سیکرٹری آرٹی اے محمد کاشف نے کی۔اس آپریشن میں ایم ڈی اے،شیر شاہ ٹاؤن،شاہ رکن عالم ٹاؤن،پی ایچ اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ اور بھاری گاڑیوں نے حصہ لیا۔گرینڈ آپریشن کے دوران 45غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا اور سروس روڈ اور گرین بیلٹ کو قابضین سے واگزار کرایاگیا۔تمام غیر قانونی تھڑے،چھپر اور کھوکھے بھاری مشینری سے گرا دئیے گئے ۔روڈپر لگائے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

گئے تمام اشتہاری بورڈ گرادئیے گئے۔کئی ٹرکوں پر مشتمل مٹی اور تعمیراتی ملبہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی مشینری کے ذریعے اٹھالیا گیااور گرین بیلٹ اور سروس روڈ کی مکمل صفائی کردی گئی۔ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بس اسٹینڈ کے سامنے واقع گرین بیلٹ اور سروس روٹ پر تجاوزات مافیا نے قبضہ کررکھا تھا اور نشؤں نے مستقل ڈیرے ڈال رکھے تھے ۔ان کے قبضہ سے گرین بیلٹ واگزار کر کے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے حوالے کردی گئی ہے جو کہ اس میں پودے اور گرین گراس لگائے گی اور بینچ رکھنے کا انتظام کرے گی تاکہ شہریوں کو تفریح کے لئے پارک فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تمام بس اڈؤں کے مالکان کو انتباہ کردیا گیا ہے کہ سروس روڈ یا کیرج وے پر بس کھڑی کر کے روڈ بلاک نہ کریں کیونکہ اس سے ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ شاہراہ پر بس کھڑی کرنے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائیں گے اور تجاوزات کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -