مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) سپیشل جج سینٹرل نعیم ارشد نے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی،گزشتہ روز سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں انسانی سمگلنگ میں ملوث سردار بشیر احمدیار،زاہد خان اور یار محمد گوندل عدالت میں پیش ہوئے،پچھلی پیشی کے موقع پر ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروائی تھیں اور گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے اور انکی عبوری ضمانتوں میں توسیع ہو گئی،مقدمہ کی سماعت آئندہ 8اکتوبر کو ہو گی۔