ملازمتوں پر سے پابندی کا خاتمہ خوش آئند ہے،خواجہ اظہار الحسن

ملازمتوں پر سے پابندی کا خاتمہ خوش آئند ہے،خواجہ اظہار الحسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے نوکریوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ کی توجہ ماضی میں نوکریوں کے نام پر ہونے والی بندر بانٹ ،شہری نمائندگی کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں ،جعلی ڈومیسائل سمیت دیگر مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائی۔خواجہ اظہار الحسن عوام میں بڑی حد تک بے چینی و احساس محرومی جنم لے چکی ہے جبکہ ان خدشات کا اظہار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی گذشتہ دنوں ہونیو الے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی کیا گیا تھا ۔خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ نوکریوں کی تقسیم میں شہری نمائندگی کا خاص خیال رکھا جائے اور شہری علاقوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -