پنجاب میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،شہری عذاب سے دوچار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چار آئی پی پیز اور دو جینکوز کی اچانک بندش نے لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کو اندھیرے میں ڈبودیا، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اکثر علاقوںکوسپلائی بحال نہیں ہوسکی، بجلی کی طویل ترین بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے چار آئی پی پیز اور دو جینکوز سے بجلی کا پیداواری عمل اچانک تعطل کا شکار ہوگیا ، پیداوار بند ہوتے ہی اکثر پنجاب کے اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک اکثر علاقوں کو سپلائی بحال نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزرات پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق پیداواری عمل کی بندش س شل فارٹ میں ایک ہزار دو سو تیس میگاواٹ کمی ہوئی ہے۔ شہریوں سے بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کی اپیل بھی کی گئی ہے۔