ہالی وڈ کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی،نومی واٹس اور لیو شریبر میں علیحدگی
ہالی وڈ(مانیٹر نگ ڈیسک)انجیلنا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق کے بعد ہالی وڈ کی ایک اور معروف جوڑی کے راستے جدا ہوگئے۔ معروف اداکارہ نومی واٹس اور لیوشریبر میں گیارہ سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی ہوگئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑی نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں کے رشتے میں گزشتہ کچھ مہینوں سے مسلسل تنا ؤ تھا ،جس کے بعد اب دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز نومی کی سالگرہ کے موقع پر لیو نے ٹوئٹر پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد نہایت اچھے انداز میں دی تھی جس کے تناظر میں ان کے مداحوں کے لئے علیحدگی خبر غیر متوقع ہے، نومی واٹس اور لیو کی دوبیٹیاں بھی ہیں۔