بھارتی جارحیت, امریکہ سے رابطے میں ہیں، پاکستان

بھارتی جارحیت, امریکہ سے رابطے میں ہیں، پاکستان
بھارتی جارحیت, امریکہ سے رابطے میں ہیں، پاکستان

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے سرجیکل اسٹرائیک بھارتی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے سرحد پار سے فائرنگ کی تھی ۔ بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں حقانی نیٹ ورک سمیت عسکریت پسند نیٹ ورکس کو تباہ کردیا گیا جبکہ چار ہزار سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔ پاکستان پر عسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ایک سوال پر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ جیش محمد اور لشکر طیبہ پٹھان کوٹ حملوں میں ملوث نہیں۔ پاکستان سرد جنگ کی پراکسی وار لڑ رہا ہے۔ ایک اور سوال پر جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں۔ پاک،بھارت کشیدگی کم کرانے کی امریکی کوششیں قابل تعریف ہیں۔سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -