چین میں والدین کا قتل چھپانے کیلئے نوجوان نے17پڑوسی ماردیئے

چین میں والدین کا قتل چھپانے کیلئے نوجوان نے17پڑوسی ماردیئے
چین میں والدین کا قتل چھپانے کیلئے نوجوان نے17پڑوسی ماردیئے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر والدین کا قتل چھپانے کے لئے آس پاس رہنے والے سترہ افراد کو بھی موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے ایک گاو¿ں کے رہائشی چھبیس سالہ یانگ شنگ کا پیسوں کے معاملے پر اپنے والدین سے جھگڑا ہوا، ملزم نے طیش میں آکر دونوں کو قتل کردیا پھر اپنی اس واردات کو چھپانے کے لئے تین سال سے لیکر 72سال کی عمر کے سترہ پڑوسیوں کو بھی ابدی نیند سلادیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یانگ شانگ نے تمام قتل تین سال کے عرصے میں کیے،قتل ہونے والوں کا تعلق چھ مختلف خاندانوں سے تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم بدھ کے روزاپنے گاو¿ں پہنچا تو اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے والدین اور دیگر 17 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے قتل ہونے والے افراد کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مزید :

بین الاقوامی -