گلیکسی نوٹ سیون کی فروخت دوبارہ شروع

گلیکسی نوٹ سیون کی فروخت دوبارہ شروع
گلیکسی نوٹ سیون کی فروخت دوبارہ شروع

  

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے جنوبی کوریا میں گلیکسی نوٹ سیون سمارٹ فون کی فروخت دوبارہ شروع کر دی ہے اور 28 اکتوبر سے اس فون کی فروخت یورپ میں بھی شروع کر دی جائے گی۔۔ اس ماڈل کے بعض فونز کی بیٹری چارج ہونے کے دوران پھٹ گئی تھیں جس کے بعد کمپنی نے فون کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ رواں ماہ ہی سام سنگ نے نوٹ سیون کی بیٹریوں کے چارج ہونے کی صلاحیت 60 فیصد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔سام سنگ نے نوٹ سیون فون کی فروخت روکنے کا اعلان کرتے ہوئے پہلے سے فروخت ہونے والے فون واپس کر کے نئے حاصل کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس کے علاوہ نوٹ سیون کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا گیا تھا۔بی بی سی کے مطابق جنوبی کوریا میں بیچے جانے والے فونز میں سے تقریباً 80 فیصد کو تبدیل کرنے کے لیے واپس کر دیا گیا ہے تاہم امریکہ اور یورپ میں یہ شرح اب بھی 50 فیصد کے قریب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تبدیل کیے جانے والے فونز کے مالکان میں سے 95 فیصد صارفین سام سنگ کے فون ہی استعمال کر رہے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -