راولپنڈی میں فائرنگ،لڑکا اور لڑکی قتل
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے افضل ٹاؤ ن میں پیش آیا۔گولیاں لگنے سے ایک لڑکا اور لڑکی جان بحق ہوگئے، علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا،واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔دونوں لاشیں کئی گھنٹے تک گلی میں ہی پڑی رہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں کو لڑکی کے والد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔