مرچیں 35لاکھ روپے فی کلو...

مرچیں 35لاکھ روپے فی کلو...
مرچیں 35لاکھ روپے فی کلو...

  

لائما(مانیٹرنگ ڈیسک)لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں  تیز ترین اور لاکھوں روپے فی کلو گرام ملنے والی دنیا کا سب سے مہنگی مرچیں کاشت کی جارہی ہیں، جس کی جسامت ایک صرف مٹر کے برابر ہے اور ان کی قیمت پاکستانی کرنسی میں پچیس سے پینتیس لاکھ روپے فی کلو گرام ہوگی ۔رپورٹس کے مطابق اجی چاراپیٹا نامی یہ مرچیں لاطینی امریکاہکے ملک پیرو کے جنگلات میں پائی جاتی ہے اور حال ہی میں ان کی تجارتی طور پر کاشت شروع کی گئی ہے۔چاراپیٹا کا ذائقہ پھلوں کی طرح ہوتا ہے اور اس کا پاو¿ڈر سلاد اور ساس میں استعمال کیا جاتا ہے ،تاہم اس کا استعمال مغرب میں قدرے کم ہے۔اسے تمام مرچو ںکی ماں بھی کہا جاتا ہے، جو ونیلا اور زعفران سے بھی کئی گنا مہنگی ہے۔ لیکن یہ مرچ بہت تیز ہے اور اس کی بہت معمولی مقدار ایک بڑے کھانے میں استعمال کی جاتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -