کراچی ،نشے سے روکنے پرپولیس اہلکاروں نے گارڈ کو گولیاں مار دیں

کراچی ،نشے سے روکنے پرپولیس اہلکاروں نے گارڈ کو گولیاں مار دیں
کراچی ،نشے سے روکنے پرپولیس اہلکاروں نے گارڈ کو گولیاں مار دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ”محافظوں“ کو نشہ کرنے سے روکنا سیکیورٹی گارڈ کو مہنگا پڑ گیا، پولیس اہلکاروں نے ایسا مزہ چکھایا کہ بے چارا گارڈ ہسپتال پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ کھارا در میں پیش آیا جہاں پلاسٹک مارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے تین پولیس اہلکاروں دانش، عظمت اور سمیع کو نشہ کرنے سے منع کیا تو انہوں نے گولیاں چلا دیں۔فائرنگ کے نتیجے میں مہیب حسین نامی گارڈ شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزموں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -