رائیونڈ روڈ پر کار حادثہ ،دو افراد جاں بحق ،دو زخمی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق رائیونڈ روڈ پر گرین فورٹ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی اچانک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدیدزخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات مال روڈ پر بھی ایک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک کار سوار ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو بچا تے بچاتے خود حادثے کا شکار ہو گیا اور کار میں موجود چار لوگ جاں بحق ہو گئے تھے ۔