پاکستان ٹیم غیر معمولی کارکردگی دکھا رہی، سیریز 9-0 سے جیتے گی: وقار یونس

پاکستان ٹیم غیر معمولی کارکردگی دکھا رہی، سیریز 9-0 سے جیتے گی: وقار یونس
پاکستان ٹیم غیر معمولی کارکردگی دکھا رہی، سیریز 9-0 سے جیتے گی: وقار یونس

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم غیر معمولی کارکردگی دکھا رہی ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 9-0 سے جیتے گی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کو تجویز دی تھی کہ نئے چہروں کو آگے لانے، فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ دیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ میری دی گئی تجاویز پر عمل کر رہے ہیں جبکہ موقع ملنے پر عماد وسیم، محمد نواز اور حسن علی خود کو منوا رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، تینوں فارمیٹ میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہیں کھیل رہی کیونکہ اسے اس وقت کئی ایشوز کا سامنا ہے۔

مزید :

کھیل -