میر واعظ عمر فاروق نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کردی

میر واعظ عمر فاروق نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کردی
میر واعظ عمر فاروق نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کردی ۔نجی نیوز چینل اے آ روائی نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر حالات خراب کر رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لے ۔میر واعظ عمر فاروق نے گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید کشمیر نوجوان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔

مزید :

قومی -